ابنا: رائین انٹرنیٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ہر چھہ خواتین میں سے ایک اپنی پوری زندگی میں جنسی تشدّد کی بھینٹ چڑھ چکی ہے، اور چودہ اعشاریہ آٹھ فی صد کے خلاف جنسی حملے ہوئے ہیں جبکہ دو اعشاریہ آٹھ فیصد جنسی تشدّد کی زد میں رہی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق 2004 سے لیکر 2005 تک 64 ہزار سے زیادہ امریکی خواتین جنسی تشدد کا نشانہ بنی ہیں جبکہ اس دوران ہر 33 مردوں میں سے صرف ایک مرد جنسی تشدد کا نشانہ بنا ہے۔رپورٹ کے مطابق 13 سال سے کم عمر کے پندرہ فیصد امریکی بچے جنسی ہوس کا نشانہ بنے ہیں۔واضح رہے کہ پانچ سال قبل امریکہ میں جنسی تشدد کے اعداد و شمار صرف 46 فیصد تھے۔ مذکورہ ویب سائٹ نے لکھا ہے جنسی تشدد امریکہ میں ان جرائم میں شمار ہوتا ہے جن کی رپورٹنگ بہت ہی کم ہوتی ہے۔ امریکہ میں روزانہ صرف تین فیصد افراد جنسی تشدد کے جرم میں جیل روانہ کئے جاتے ہیں۔ امریکہ کی وزارت انصاف کی رپورٹ سے نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکہ میں سالانہ اوسطا دو لاکھ سات ہزار سات سو چوّن جنسی تشدد کے کیسز سامنے آتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
15 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 372870
اطلاعات کے مطابق امریکہ میں جوان لڑکیوں اور خواتین کے خلاف جنسی تشدّد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔